نئی دہلی (آن لائن ) بھارتی کسانوں کا دہلی چلو مارچ ، احتجاجی کال پر بھارتی پولیس کا کسانوں کی نقل و حمل روکنے کے لیے بھونڈا ٹریفک پلان، شہریوں کے لیے درد سر بن گیا، بھارتی پولیس کی جانب سے دہلی میں کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے، ٹائمز ٹاؤ کے مطابق کسانوں کی جانب سے دہلی چلو مارچ کے اعلان کے بعد مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی، دہلی چلو مارچ کی احتجاجی کال پر بھارتی پولیس کا کسانوں کی نقل و حمل روکنے کے لیے بھونڈا ٹریفک پلان، ٹائمز ٹاؤ کے مطابق بھارتی پولیس کی جانب سے مرتب شدہ ٹریفک پلان شہریوں کے لیے درد سر بن گیا، سیکیورٹی کے نام پر بھارتی پولیس نے شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال کر دیا، ٹریفک کی بیجا بندش کے باعث گروگرام سرحد کے قریب گاڑیوں کی طویل قطاریں، انتظار کی اذیت میں مبتلا شہری کئی گھنٹوں سے ٹریفک میں محصور ہو کر رہ گئے ، بھارتی حکام کی جانب سے سنگھو، غازی پور اور شمبھو سرحدوں پر بھی ٹریفک کی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں، بھارتی پولیس کی جانب سے دہلی میں کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے۔
Comments are closed.