اداکارہ اروشی روٹیلا اپنی شادی کی منصوبہ بندی کرنے لگیں

ممبئی (آن لائن) بھارتی اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا اپنی شادی کی منصوبہ بندی کرنے لگیں۔اروشی روٹیلا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ شادی بلاشبہ ایک خوبصورت احساس ہے، بہت خوبصورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شادی پر مکمل یقین کرنا اور اس کا فیصلہ لیتے ہوئے یہ جان لینا کہ آپ اس کی مکمل زمہ داری لیں گے لازمی ہے۔انہوں نے شادی اور محبت کے حوالے سے اپنی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں میرے لیے محبت ایک ایسی چیز ہے جو صرف ایک طرف سے نہیں ہوتی، اسے دونوں طرف سے ہونا چاہیے اور میرے لیے شادی بہت خوبصورت ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ایک کامیاب رشتہ تب ہی بن سکتا ہے جب دو لوگ اپنے تمام تر اختلافات کو بھلا کر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجائیں۔ بہت ذمہ داری سے وہ اپنی زندگی ایک ساتھ گزاریں اور ایک دوسرے پر اعتماد بھی رکھیں۔اروشی کے لیے شادی کے بندھن میں بندھنے والے دونوں اشخاص کا ایک دوسرے پر یقین کرنا، دل کی گہرائیوں سے احترام کرنے کے برابر

Comments are closed.