انکیتا لوکھنڈے نے بگ باس 17 کو زہریلاقرار دے دیا

ممبئی(آن لائن) بھارتی ریئلٹی شو بگ باس 17 کی فائنلسٹ انکیتا لوکھنڈے نے شو کو متنازع قرار دیتے ہوئے بڑا انکشاف کردیا۔بگ باس 17 کے گھر میں ایک چیز جو انتہائی غیر معمولی رہی وہ انکیتا لوکھنڈے اور وکی جین کے روز روز ہونے والے جھگڑے تھے جس کے باعث دونوں نے بے پناہ شہرت حاصل کی۔اداکارہ کی جانب سے ایک حالیہ انٹرویو میں بگ باس 17 کو نہ صرف متنازع کہا گیا بلکہ اسے زہریلا اور انتہائی پریشان کن بھی قرار دیا گیا۔انکیتا نے اعتراف کیا کہ وہ اس شو کی اقساط کو دوبارہ دیکھنے کی خواہش رکھنے کے باوجود نہیں دیکھ سکتیں کیونکہ یہ ہر قسم کی خرابیوں سے بھرپور شو تھا۔

Comments are closed.