معاشی مشکلات کے باعث وسائل کا سوچ سمجھ کر استعما ل کرنا ہوگا، شہباز شریف
اسلام آباد(آن لائن ) ، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی مشکلات کے باعث وسائل کا سوچ سمجھ کر استعما ل کرنا ہوگا،قائداعظم اور علامہ اقبال کے اصولوں پر ملک کو چلانے کا عزم کرنا ہو گا، بدقسمتی سے قائداعظم دنیا سے رخصت ہوئے تو ہم راستے سے بھٹک گئے، جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس اور آفس کے عملے کے اعزاز میں دےئے گئے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ 16ماہ کے دوران معاونت اور رہنمائی کرنے پر تمام ملازمین کا شکر گزار ہوں ،
آپ لوگوں کے ساتھ میرے16ماہ گزرے جو میر ی زندگی کا اثاثہ ہیں،میں آپ کی بے پناہ خدمات کا معترف ہو ں، سب کو پاکستان کی خوشحالی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا پاکستان ہمارا پیارا وطن ہے ،جتنی اتحاد اور محنت کی آج ضرورت 75سا ل میں پہلے اتنی کبھی نہیں تھی،ہم سب ملکر ملک کی خدمت پر مامور ہیں،سب کو تر قی کے یکساں مواقع حاصل ہونے چاہئیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں رہ کر میں نے کوشش کی کہ وسائل کو بچایا جاسکے،قائداعظم اور علامہ اقبال کے اصولوں پر ملک کو چلانے کا عزم کرنا ہو گا،حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے خاطر خواہ اقدامات کےئے،بعض وزراء نے تنخواہیں بھی نہیں لی ،
بعض وزرا نے خاموشی کہا کہ ہمارے اتنے وسائل نہیں ہم تنخواہ لیں گے یہ ان کا حق تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے قیام پاکستان کیلئے بے پناہ قربانیاں دی لیکن بدقسمتی سے قائداعظم دنیا سے رخصت ہوئے تو ہم راستے سے بھٹک گئے، ہمیں قرضوں سے نجات مل جائے بھکاری پن کو خدا حافظ کہیں، پاکستان کو مشکلات سے نکال کا ترقی کی طرف لے جانا ہو گا، کوشش کی مسائل کو ہرممکن حدتک کم کرسکیں،پاکستان میں وسائل اور صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے ہمارے پاس اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی بے پناہ معدنیات ہیں ، معاشی مشکلات کے باعث وسائل کا سوچ سمجھ کر استعما ل کرنا ہوگا، محنت اور لگن سے پاکستان کا مستقبل روشن بنایا جاسکتا ہے ۔ بھی تقسیم کےئے
Comments are closed.