فوٹوگرافرز کے جارحانہ رویہ پر ملائیکہ اروڑا گھبرا گئیں
ممبئی (آن لائن) ملائیکہ اروڑا گزشتہ شب ممبئی کے ایک سیلون سے باہر نکلیں تو فوٹوگرافرز نے نہایت جارحانہ انداز میں ان کی تصاویر لینے کی کوشش کی۔ انسٹاگرام پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملائیکہ اروڑا ایک چبوترے پر چل رہی ہیں، انہوں نے ہلکی بارش کی وجہ سے چھتری بھی تھام رکھی ہے۔
ملائیکہ چبوترے سے اتر کر گاڑی کی طرف جا رہی تھیں کہ اسی دوران ایک فوٹوگرافر قریب سے ان کی تصویر لینے کے چکر میں کچھ سامان سے ٹکرا گیا۔ اس واقعہ سے ملائیکہ ایک دم گھبرا گئیں، ان کے چہرے کے تاثرات بدلے اور انہوں نے ایک دبی دبی سی چیخ بھی ماری۔ بعد ازاں ملائیکہ نے کوئی بھی پوز دیے بغیر گاڑی میں بیٹھنے کو ہی عافیت سمجھا
Comments are closed.