بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ جاری

نئی دہلی (آن لائن)بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ جاری، دہلی اور اطراف میں شدید ٹریفک جام سے شہری سخت اذیت سے دوچار ، کسانوں کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک مارچ جاری رکھنے کا اعلان ۔بھارتی کسانوں کا 13 فروری کو شروع ہونے والا دہلی چلو مارچ جاری ہے، دو سال قبل بھی نئے دہلی کی سرحدوں پر کسان اپنے مطالبات کے لئے کئی مہینوں تک سراپا احتجاج رہے، کسانوں کو نئی دہلی پہنچنے سے روکنے کے لیے بھارتی پولیس نے دہلی کی سرحدوں پر بیریئر لگاتے ہوئے ایک ماہ کے لیے کرفیو نافذ کر دیا ہے ، ہندوستان ٹائمز کے مطابق مارچ میں شریک کسان مظاہرین کا مودی سرکار سے قانونی ایم ایس پی کی ضمانت، کسانوں اور مزدوروں کے لیے پینشن، کسانوں کے قرضوں کی معافی اور لکھیم پور کھیری تشدد کے متاثرین کے لیے انصاف کے مطالبات ہیں، بھارتی کسان کہتے ہیں کہ مودی سرکار کسانوں کو رعایت دینے کے وعدے سے مکر گئی ہے، مارچ کو روکنے کے لیے سرکار ہم پر دباؤ ڈال رہی ہے مگر ہم دہلی جانے کے لیے پرعزم ہیں، بھارتی عوام کہتی ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے معیشت کو بے تحاشہ نقصان ہو رہا ہے مگر حکومت سنوائی نہیں کرتی۔

Comments are closed.