ملک میں حکومت سازی کا معاملہ ،مسلم لیگ ن کی رابطہ کمیٹی کا قیادت سے مشاورت کا فیصلہ
اسلام آباد (آن لائن ) ملک میں حکومت سازی کا معاملہ ،مسلم لیگ ن کی رابطہ کمیٹی کا قیادت سے مشاورت کا فیصلہ،مسلم لیگ ن نے قیادت سے مشاور ت کے لئے پی پی سے وقت مانگ لیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹیوں کے درمیان آج ہونے والا اجلاس ملتوی کردیاگیا ہے دونوں جماعتوں کی رابطہ کمیٹیوں کا اجلاس ہفتے کو ہوگا ۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کی رابطہ کمیٹی کا اپنی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے مشاورت تک پی پی سے واقت مانگ لیا گیا ہے اس لئے دونوں پارٹیوں کے درمیان رابطہ کمیٹی کااجلاس بھی ملتوی کردیاگیا ہے ۔پی پی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی کمیٹی نے مشاورت کے لئے لاہور روانہ ہونے کی اطلاع دی ہے
Comments are closed.