جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ نے سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا
لاہور(آن لائن) جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ نے سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا،سراج الحق نے جماعت اسلامی پاکستان کی امارات دوبادہ سنبھال لی۔ منصورہ میں جماعت اسلامی کی ہنگامی مرکزی مجلس شوری کے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی زیر صدارت اجلاس میں ممبران شوریٰ کا کہنا تھا کہ جماعت کی ذمہ داریوں کو حسب سابق بطور امیر رہنمائی فرمائیں۔مجلس شوریٰ کے کمیٹی اراکین جن میں لیاقت بلوچ، امیر العظیم، راشد نسیم، پروفیسر ابراہیم، اسد اللہ بھٹو نے سراج الحق سے ملاقات کی۔اس حوالے جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کاکہنا ہے کہ مرکزی مجلس شوریٰ نے متفقہ طور پر استعفیٰ مسترد کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق پرمجلس شوریٰ نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.