اسلام آباد ہائی کورٹ ،بشریٰ بی بی نے دو مختلف مقدمات میں سزاوٴں کیخلاف اپیلیں دائر کردیں
اسلام آبا د(آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دو مختلف مقدمات میں سزاوٴں کیخلاف اپیلیں دائر کردیں،نیب توشہ خانہ ریفرنس اورعدت میں نکاح کیس میں سزاؤں کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئیں،وکیل بیرسٹر سلمان صفدر، ظہیر عباس اور عثمان گل کے ذریعے درخواست دائر کیں،درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں سنائی گئی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے،عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ غیر قانونی، غیر اسلامی، غیر شرعی اور انصاف کے برخلاف ہے، عدت میں نکاح کیس میں سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔
Comments are closed.