کمشنر راولپنڈی کے الزامات ، چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے الزامات مسترد کردیئے
اسلام آباد(آ ن لائن)مشنر راولپنڈی کے الزامات پر چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے بنیاد الزامات لگا ئے گئے ہیں ان میں نہ کوئی صداقت ہے ، نہ الزامات میں سچائی ،کل کوئی چوری کا الزام لگا دے۔ الزام لگانا حق ہے تو ساتھ ساتھ ثبوت بھی پیش کردیں ۔ کل کوئی چوری یا قتل کا الزام لگا دے ۔کوئی ثبوت دے دیں اچھا یا برے کا تعین تو بعد میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کا مقدمہ ہم نے بارہ روز کے اندر نمٹایا۔ملک کو الیکشنز چاہیے تھے۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا الیکشن سے کیا تعلق ہے ، چیف جسٹس کا الیکشن سے براہ راست کوئی تعلق نہ ہوتا ہے ۔ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ہمارے پاس الیکشن کے حوالے سے درخواستیں آتی رہتی ہیں جن کا ہم فیصلہ کرتے رہتے ہیں۔پیر کو الیکشن کا کیس مقرر ہے کیا کمشنر راولپنڈی کو بلائیں گے صحافی کے سوال پر چیف جسٹس نے کہاکہ اگر کیس لگا ہے تو پیر کو سن لیجئے گا کیا ہوتا ہے۔زیر التواء مقدمات پر میں بات نہیں کرتا۔
Comments are closed.