روس کا یوکرین کے ایک اور اہم شہر پر قبضہ

ماسکو( آن لائن ) روس نے پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے یوکرین کے ایک اور اہم شہر ایودیو پر قبضہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی فوج سے لڑائی میں ڈیڑھ ہزار یوکرینی اہلکار مارے گئے۔ڈونیسک کے شمالی شہر پر قبضہ کرنل جنرل موردویو چوف کی قیادت میں ہوا۔روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ایودیو کا شہر آزاد کرانے سے مزید آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔روسی وزارت دفاع کے مطابق ڈونیسک کے دارالحکومت پر یوکرینی حملے روکنا ممکن ہوگیا ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے شہر پر قبضے کو اہم فتح قرار دیا ہے۔

Comments are closed.