وفاقی حکومت کا ساڑھے 7 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے ساڑھے 7 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق رمضان المبارک کے دوران 19 اشیاء پر ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، چاول، دالیں، کھجور، بیسن، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات سمیت 19 اشیاء پر خصوصی رعایت فراہم کی جائیگی۔ رمضان ریلیف پیکج سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خاندان جن کا غربت انڈیکس پر اسکور 60 پی ایم ٹی یا اس سے کم ہوگا مستفید ہوسکیں گے۔ اس پیکج میں ٹارگیٹڈ سبسڈی کے علاوہ جنرل صارفین کیلئے بھی خصوصی رعایتی قیمتیں مقرر کی جائیں گی۔
Comments are closed.