آصف زرداری سب کو ایک پیج پر لاسکتے ہیں،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(آن لائن) پاکستا ن پیپلزپارٹی کے رہنما ء فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تمام جماعتیں آصف زرداری کی باتوں سے اتفاق کرتی ہیں اور وہ سب کو ایک پیج پر لاسکتے ہیں،مرکز میں حکومت سازی کیلئے اس بار اتحادی جماعتیں کم ہیں تو معاملات زیادہ بہتر طور پر چل سکیں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ ہم مرکز میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی مکمل حمایت کریں گے تاکہ ملک کو بحران سے نکال سکیں، پیپلز پارٹی پی آئی اے کی نجکاری کی حمایت نہیں کریگی، فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھاکہ ماضی میں ہمارا آپسی اشتراک بھی اتنا اچھا نہیں تھا لیکن یہ اتحاد بہتر چلے گا کیونکہ اتحادی جماعتیں کم ہیں، اس بار ہم نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر باقاعدہ ساری چیزیں طے کی ہیں

Comments are closed.