انتظامیہ کا بشریٰ بی بی کو سکیورٹی وجوہات پر جیل منتقل کرنے سے انکار

اسلام آباد ( آن لائن)جیل انتظامیہ نے سابقہ خاتون اول بشریٰ بی بی کو سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے جیل منتقل کرنے سے انکار کردیا۔ اسلام اباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی، بشری بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت میں سماعت کی گئی، اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی جس میں جیل انتظامیہ کی جانب سے بشریٰ بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار کردیا گیا، اس حوالے سے انتظامیہ کا موٴقف ہے ’ہمارے پاس جیل میں جگہ کم ہے،250 خواتین پہلے قید ہیں، سیکیورٹی خدشات بھی ہیں۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 2ہفتوں تک ملتوی کردی

Comments are closed.