ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اداکار ورن دھون فلم کی شوٹنگ کے پہلے ہی دن چوٹ لگوا بیٹھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ”جوان“ کے ہدایتکار ایٹلی کمار نے ورن دھون کے ساتھ اپنے نئے پراجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے۔ ورن دھون کے ساتھ فلم ”وی ڈی 18“ میں انوشکا شرما، کریتی سریش اور دیگر مرکزی کردار ادا کریں گے، جو آئندہ برس مئی میں ریلیز کی جائے گی۔ ایٹلی کمار نے فلم کی ممبئی میں شوٹنگ گزشتہ روز شروع کی تھی، ورن دھون ایک دن بعد ہی زخمی ہوگئے اور انہوں نے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر نو پین ،نوگین کے کیپشن کے ساتھ شیئر کی۔تصویر میں ورن دھون کے جسم کا اپری حصہ دکھائی دے رہا ہے جبکہ دائیں ہاتھ کی کہنی پر چوٹ کا نشان واضح ہے۔
Comments are closed.