سنی اتحاد کونسل پنجاب اور نیشنل اسمبلی میں موجود ہی نہیں،عطاء تارڑ

اسلام آباد(ہنگامہ نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڈ نے کہا مخصوص نشستوں پر پارلیمان میں موجود جماعتوں کا حق بنتا ہے، سنی اتحاد کونسل پنجاب اور نیشنل اسمبلی میں موجود ہی نہیں، جو جماعتیں الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں انھیں نشستیں دی جائیں، جو بھی فیصلہ ہو گا قانون کے مطابق ہو گا، یہ فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے کہ کس کو کتنی سیٹیں ملیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڈ نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا نے خود آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیا، آپ نے کوئی کاغذات جمع نہیں کرائے، یہ تو ایسا ہے کہ کوئی جرم ہوا ہی نہیں اور ایف آئی آر ہو، یہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے امید ہے انصاف ہو گا، اعظم نذیر تارڈ نے کہا ہم نے کل الیکشن کمیشن کے سامنے دلائل رکھنے ہیں، فیصلہ کسی کی مرضی اور منشا کے مطابق نہیں ہو گا، پی ایم این کے 9 اراکین پنجاب اور قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، وہ نشستیں چھوڑ کر قومی اسمبلی میں ائیں گے

Comments are closed.