بلوچستان حکومت سازی، جے یو آئی ف کا وزارتِ اعلیٰ کیلئے اپنا امیدوار لانے کا فیصلہ
کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علماء اسلام ف نے بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے وزارت اعلیٰ کیلئے اپنا امیدوار میدان میں اتار دیا۔صوبہ بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملے پر جمعیت علماء اسلام (ف ) نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے وزارت اعلیٰ کے لئے جمعیت علماء اسلام ف نے اپنا امیدوار میدان میں اتارا ہے، اس مقصد کے تحت حکومت سازی کے لیے نیشنل پارٹی، اے این پی، بی این پی اور بی این پی عوامی کے ساتھ رابطے کیے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابقسپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی سپیکر کے لیے بھی امیدوار میدان میں لائیں گے، جمعیت علماء اسلام ف اور دیگر سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے جاری ہیں اور جے یو آئی ف کے امیدوار کے لئے حمایت کی درخواست کی جارہی ہے ۔
Comments are closed.