امریکی سینٹرل کمانڈ کا 6 حوثی کروز میزائل اور ڈرون کو تباہ کرنے کا دعوی
صنعاء، واشنگٹن( آن لائن )امریکی سینٹرل کمانڈ نے حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں مزید حملوں کی دھمکی کے چند گھنٹے بعد یمن میں حوثی گروپ کے نئے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی افواج نے یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی گروپ سے تعلق رکھنے والے چھ اینٹی شپ کروز میزائلوں کو نشانہ بنایا۔ یہ کروز میزائل بحیرہ احمر کی طرف داغے جانے کے لیے تیار تھے۔سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ اس کی افواج نے اپنے دفاع میں جنوبی بحیرہ احمر کے اوپر ایک ڈرون کو بھی مار گرایا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ "فوجی حکام نے فیصلہ کیا کہ میزائل اور ڈرون "خطے میں تجارتی بحری جہازوں اور امریکی بحریہ کے بحری جہازوں کے لیے خطرہ ہیں۔یہ کارروائی حوثی رہ نما عبدالملک الحوثی کی جانب سے بحیرہ احمر میں ایک نئی کشیدگی کی دھمکی دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔ عبدالملک الحوثی نے کہا تھا کہ ان کا گروپ "فوجی سرپرائز اور غیر متوقع کارروائیاں” کرے گا۔انہوں نے کل ایک تقریر میں کہا کہ گروپ نے کارروائیوں کے آغاز سے اب تک 54 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر داغے گئے میزائلوں اور ڈرونز کی کل تعداد 384 تک پہنچ گئی ہے۔
Comments are closed.