پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کے درمیان تین نکات پر مشتمل معاہدہ طے پا گیا،دستخط بھی کردیئے گئے
اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کے درمیان تین نکات پر مشتمل معاہدہ طے پا گیا ، معاہدے پر دستخط بھی کردیئے گئے
، پہلا نقطہ انتظامی مالی اختیارات نچلے سطح تک منتقل کئے جائینگے ،دوسرا نقطہ این ایف سی ایوارڈ میں آئین میں لکھ دیا جائے کہ ڈسٹرکٹ اور ٹاون کو مالی وسائل دیئے جائیں ،تیسرا نقطہ ہر چار سال کے بعد مقامی حکومتوں کے انتخابات کروانے پر قانون سازی کی جائے گی اس کے علاوہ ایم کیو ایم اپوزیشن کی بجائے حکومتی بینچز پر بیٹھے گی ، مسلم لیگ (ن) کو وزیراعظم اور سپیکر کے انتخاب میں حمایت کی جائے گی ،آئینی ترامیم تاریج ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان معاہدے پر دستخط کے حوالے سے اجلاس ہوا معاہدہ تین نکات پر مشتمل ہے چارٹر کے مطابق آئینی ترامیم ترجیح ہوگی ، بلدیاتی نظام او ر کراچی کے مسائل کا حل معاہدے کا حصہ ہے اس کے علاوہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم اپوزیشن کی بجائے حکومتی بینچز پر بیٹھے گی جبکہ ایم کیو ایم مسلم لیگ (ن) کو وزیراعظم اور سپیکر کے انتخاب میں مکمل حمایت کرے گی ۔
Comments are closed.