بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ 17ویں روز بھی جاری

نئی دہلی ( آن لائن ) بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ 17ویں روز بھی جاری ، ہریانہ پولیس کے کسان مظاہرین پر تشدد ، ہریانہ پولیس کی دہلی چلو مارچ میں ملوث مظاہرین کے خلاف کاروائی کی دھمکی،احتجاج کرنے والے کسانوں کے ویزے منسوخ۔دہلی چلو مارچ کے 17ویں روز بھی ہریانہ پولیس کے کسان مظاہرین پر تشدد جاری ہے

، کسان رہنماؤں نے نئے نظام پر حکومت کی پیشکش کو ٹھکرانے کے بعد احتجاج دوبارہ سے شروع کردیا ، بھارت کے دہلی چلو مارچ میں شامل کسان 13 فروری سے ہریانہ کے کھنوری اور شمبو بارڈر پر احتجاج کر رہے ہیں، مودی سرکار کی پرچار کردہ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ نے زرعی ماہرین پر کڑی تنقیدکی ہے ، کسانوں کے احتجاج کے باعث پنجاب ڈیزل اور سلنڈر گیس کے سنگین بحران کا شکار ہوچکا ہے ، کسانوں کے بھارتی دارالحکومت کی جانب ٹریکٹر مارچ سے دہلی-نوئیڈا سرحد پر شدید ٹریفک متاثرہوئی ہے ، ہزاروں کسان کا دہلی سے 200 کلومیٹر دور پنجاب-ہریانہ سرحد پر احتجاج جاری ہے ، مارچ کے باعث ہریانہ- امبالہ کے علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس دوبارہ معطل کر دی گئی ہے ، سمیوکت کسان مورچہ اور کسان مزدور مورچہ نے شمبو اور کھنوری سرحدوں پر احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے سلسلہ وار احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا، جبکہ پنجاب سے باہر بھی کسان یونینز نے احتجاج کو وسیع کرنے کی کال دے دی۔

Comments are closed.