بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ 20ویں روز بھی جاری

نئی دہلی(آن لائن)بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ 20ویں روز بھی جاری ، ہریانہ پولیس کے کسان مظاہرین پر کئی مقامات پر تشدد ، ہریانہ پولیس کی دہلی چلو مارچ میں ملوث مظاہرین کے خلاف کاروائی کی دھمکی، سمیوکت کسان مورچہ نے بی جے پی اور اتحادی جماعتوں کی مخالفت سمیت کچھ شرائط رکھ دیں۔

کسان لیڈروں کا کہنا ہے کہ متعلقہ کسان تنظیموں اور پلیٹ فارمز کے درمیان مزید حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں، کسانوں کے ساتھ ظلم کو دیکھتے ہوئے سپریم کورٹ کو پیلٹ گن کے استعمال کو ختم کرنا چاہئے، بین الاقوامی قانون میں پیلیٹ گن کا استعمال ممنوع ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق سمیوکت کسان مورچہ نے مختلف تنظیموں کو مرکز کے خلاف متحد ہو کر لڑائی کا مطالبہ کردیا ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور متاثرہ افراد نے ٹوئیٹر اکاؤنٹس کی معطلی کو اظہار رائے کے خلاف تشویشناک کریک ڈاؤن قرار دیا، مارچ کے باعث ہریانہ- امبالہ کے علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس دوبارہ معطل کر دی گئی، پنجاب سے باہر بھی کسان یونینز نے احتجاج کو وسیع کرنے کی کال دے دی

Comments are closed.