حکومتی اقدامات کے بعد امید ہے شوبز انڈسٹری خود مختار ہوجائے گی، فواد خان
کراچی (آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کے اسٹار فواد خان کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات کے بعد امید ہے شوبز انڈسٹری خود مختار ہوجائے گی۔
فواد خان نے نیشنل آئکون ایوارڈ کی تقریب میں اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یوں ممتاز سینئر فنکار برادری کے درمیان موجود ہونا اور یہ ایوارڈ وصول کرنا ایک اعزاز ہے۔اْنہوں نے کہا کہ انشاء اللّٰہ، حکومت نے جو قدم اْٹھائے ہیں اور آگے آنے والی حکومت بھی جو اقدامات کرے گی تو اس ہم آہنگ تحریک اور اس محاذ کو آگے بڑھائیں گے۔فواد خان نے کہا کہ حکومت کی مدد سے بلآخر یہ انڈسٹری حقیقی معنوں میں خود مختار بن جائے گی جسے پھر حکومت پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔اْنہوں نے آخر میں پاکستان فلم انڈسٹری اور فنکاروں کے لیے اْٹھائے گئے اقدامات پر حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا
Comments are closed.