یوکرین کا روس کے متعدد میزائل اور ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ

کیف ( آن لائن) یوکرین نے کہا ہے کہ اس نے روس کی جانب سے اوڈیسا کو نشانہ بنانے والے روسی میزائل اور ڈرونز کو مار گرایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے آپریشنل کمانڈ ساوٴتھ نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ ’دشمن نے رات کے وقت اوڈیسا کے علاقے پر تین بار حملہ کیا۔

دو مرتبہ ڈرونز استعمال کیے گئے جو کْل 15 تھے اور آٹھ میزائل تھے۔یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ فضائیہ نے حملوں کو پسپا کر دیا لیکن ملبے کے ٹکرے گرنے سے اوڈیسا کے شہر کے مرکز میں طلبہ کے ہاسٹل اور ایک سپر مارکیٹ کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔دھماکوں کی وجہ سے متعدد عمارتوں کی کھڑکیوں اور بالکونیوں کو بھی نقصان پہنچا۔یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ اس کی افواج نے گزشتہ ہفتے ملک کے مشرق میں جنگ زدہ باخموت کے اردگرد ایک چھوٹے سے علاقے کو روس سے واپس حاصل کر لیا ہے۔

Comments are closed.