اسلام آباد (آن لائن )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب کو اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا۔پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بتایا کہ عمرایوب اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔بیرسٹر گوہر کا کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی سے پارلیمانی امور پر بحث ہوئی اور ان سے مشورہ کیا گیا جس کے بعد عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
Comments are closed.