پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا،گورنر پنجاب نے حلف لیا

لاہور(آن لائن)پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا،گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے ان سے حلف لیا،پنجاب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں پنجاب کے وزراء سے گورنر بلیغ الرحمان نے حلف لیا،وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نواز بھی تقریب میں موجود تھیں،تقریب حلف برداری میں نومنتخب ارکان اسمبلی، نواز شریف، شہباز شریف، کیپٹن (ر) صفدر، بیٹا جنید صفدر، حمزہ اور سلیمان شہباز نے شرکت کی تھی۔حلف اٹھانے والوں میں مریم اورنگزیب، عاشق حسین شاہ،کاظم پیرزادہ ،رانا سکندر حیات،خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر،ذیشان رفیق ،بلال اکبر،صہیب ملک، عظمیٰ بخاری،بلال یاسین،رمیش سنگھ اروڑا ،خلیل طاہر،فیصل ایوب،شافع حسین ،سردار شیر علی ،سہیل شوکت بٹ اورمجتبیٰ شجاع شامل ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حلف اٹھانے والے صوبائی وزرا کو مبارک باد دی اور نیک تمناوٴں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی نئی کابینہ سے عوام کو بہت توقعات ہیں۔ ان شا اللہ عوامی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

میں اورمیری ٹیم آج کے دن سے عوام کی خدمت کا عہد کرتے ہیں۔ مریم اورنگزیب کو سینئرصوبائی وزیر کے علاوہ پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ ، انوائرمنٹ ، جنگلات کی وزارتیں دے دی گئیں،عظمیٰ بخاری انفارمیشن اینڈ کلچر ،عاشق حسین کرمانی کو محکمہ زراعت ، کاظم پیرزادہ کومحکمہ آبپاشی کی وزارت مل گئی جبکہ دیگرکابینہ ارکان میں سکندر حیات کو سکول ایجوکیشن ، چوہدری شافع حسین کو کو محکمہ انڈسٹریز ، شیر علی گورچانی کو مائنز اینڈ منرل کی وزارت سونپ دی گئی ۔ رمیش سنگھ آڑورہ کو منارٹیز کی وزارت دے دی گئی۔شیرعلی گورچانی کو مائنز اینڈ منرل ،طاہر خلیل سندھو کو ہیومن رائٹس ، خواجہ سلمان رفیق کو محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کی وزارت دے دی گئی،خواجہ عمران نذیر کو محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ،ذیشان رفیق کو محکمہ بلدیات ،صہیب برتھ کو محکمہ مواصلات کا قلمبندان سونپ دیا گیا۔

Comments are closed.