بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ23ویں روز بھی جاری
نئی دہلی(آن لائن)بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ23ویں روز بھی جاری، ہریانہ پولیس کا کسان مظاہرین پر تشدد ، کسان رہنماؤں کا نئے نظام پر حکومت کی پیشکش کو ٹھکرانے کے بعد احتجاج دوبارہ سے جاری، دہلی پولیس کے اپنے اہلکاروں کو ٹکری، سنگھو اور غازی پور سرحدوں پر سخت نگرانی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ہزاروں بھارتی کسان کا اپنی فصلوں کی کم از کم قیمت کی ضمانت کا مطالبہ کرنے کے لیے ایک بار پھر دہلی کی طرف مارچ جاری ہے
، بی بی سی کے مطابق مارچ کو روکنے کے لیے مودی سرکار کی جانب سے دہلی کی سرحدوں پر سخت رکاوٹیں اور پولیس تعینات ہے ، بھارتی سپریم کورٹ بھی کسانوں کے مطالبات پر غور کرنے سے انکار کر چکی ہے ، بھارتی تجزیہ کار کہتے ہیں کہ کسان ملک میں ایک اہم ووٹنگ بلاک ہیں ، وزیر اعظم نریندر مودی کو وفاقی حکومت انتخابات کے اتنے قریب ان کی مخالفت نہیں کرنی چاہیے، اس حوالے سے کسان مظاہرین کی جانب سے 10 مارچ کو ملک بھر میں ریل روکو تحریک کی بھی کال دیدی گئی ہے ، کسان مظاہرین کا کہنا ہے کہ تمام مشکلات کے باوجود کسان اپنے حق کے لیے ڈتے رہیں گے، کسانوں کے احتجاج کے باعث پنجاب ڈیزل اور سلنڈر گیس کے سنگین بحران کا شکار ہے ۔
Comments are closed.