وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے اے ایس پی شہر بانو نقوی کی ملاقات
لاہور (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹر عامر حسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے تسلیم کر لیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا،یہ درست سمت میں قدم تو ہے مگر رائے میں ابھی تشنگی ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے عدالت عظمی ریفرنس کے تفصیلی فیصلے میں وجوہات پر روشنی ڈالے گی،انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں یہ فیصلہ تاریخ رقم کریگا،آصف علی زرداری نے عدلیہ کو یہ سیاہ داغ صاف کرنیکا موقع فراہم کیا ہے۔بیرسٹر عامر نے مزید کہا کہ امید ہے تفصیلی فیصلے میں شہید بھٹو کے تاریخی کردار کا بھی اعتراف کیا جائیگا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نئی پارلیمنٹ قومی ہیروز کی فہرست میں شہید بھٹو کا نام سر فہرست درج کرے کیونکہ بھٹو کو انکے شایان شان مرتبہ دینا اس پارلیمان پر قرض ہے۔
Comments are closed.