وزیراعظم سے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی ملاقات

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے سابق نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کی ملاقات،وزیراعظم نے بطور نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی خدمات کوسراہا ۔وزیرعظم اورسابق نگران وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سینیٹر اسحاق ڈاراور سید طارق فاطمی بھی موجود تھے ۔سابق وزیر خارجہ نے نگران حکومت کے دور میں خارجہ امور میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ بھی دی جسے وزیراعظم نے سراہا ۔

Comments are closed.