نواز شریف کے صاحبزادوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطلی کیلئے دائر درخواستوں کا معاملہ
اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کے صاحبزادوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطلی کیلئے دائر درخواستوں کا معاملہ ، احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کے دائمی گرفتاری معطل کردیئے
،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے 14 مارچ تک کے لیے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔ احتساب عدالت میں حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح الحسن اور رانا عرفان ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے حسین نواز اور حسن نواز نے وارنٹ معطلی کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا حسین نواز اور حسن نواز نے نیب ریفرنسز ایون فیلڈ،فلیگ شپ اور العزیزیہ میں درخواستیں دائر کی تھیں احتساب عدالت نے سات سال قبل دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیاتھا۔
Comments are closed.