الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی الیکشن کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں

اسلام آباد ( آن لائن ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی الیکشن کیلئے تیاریاں مکمل کرلیں ،بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرلی ،چاروں صوبوں میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کاآغاز بھی کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق صدارتی الیکشن کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں صدارتی الیکشن کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کرلی گئی ہے ۔ صدارتی الیکشن کیلئے چاروں صوبوں میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا آغاز کردیا گیا الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ سے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو بیلٹ پیپرز بھجوا گیے گئے

، بیلٹ پیپرز کی ترسیل پاک فوج کے اہلکاروں کی سخت سیکیورٹی میں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدارتی الیکشن کیلئے 1300 بیلٹ پیپرز چھپوائے ہیں صدارتی الیکشن کیلئے پارلیمنٹ ہاوٴس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوگی صدارتی الیکشن کیلئے الیکٹورل کالج ایک ہزار 164 ارکان پر مشتمل ہے۔قومی اسمبلی کے 336، سینیٹ کے 100 ارکان صدارتی الیکشن میں ووٹ کاسٹ کریں گے،پنجاب اسمبلی کے 371، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 124 ارکان ووٹ کاسٹ کریں گے سندھ اسمبلی کے 168، بلوچستان اسمبلی کے 65 ارکان صدارتی الیکشن میں ووٹ کاسٹ کری گے۔ صدارتی الیکشن میں اصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے درمیان مقابلہ ہوگا صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ 9 مارچ کو ہوگی۔

Comments are closed.