بھارت ، ریاست ہماچل پردیش میں بارشوں نے تباہی مچا دی
نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بار شوں نے تباہی مچا دی، شملہ کے دو علاقوں میں 22 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے نو منہدم مندر اور کچھ مکانات کے ملبے تلے دب گئے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے بتایا کہ سمر ہل علاقے میں شیو مند ر کے منہدم ہونے والے ملبے سے نو افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ریاست کے ایک اور گاوں فاگلی میں بارشوں کے باعث کئی مکانات گر نے ک باعث ملبے تلے دبنے والے تیرہ افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں
Comments are closed.