شوبز سے وابستہ افراد کو ہمیشہ مذہب سے دور سمجھا جاتا ہے، کبریٰ خان
لاہور (آن لائن) معروف اداکارہ و ماڈل کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ لوگ ہمیشہ اداکاروں کو مذہب سے دور سمجھتے ہیں۔ میں 3 مرتبہ اعتکاف کرچکی ہوں۔
عمرے پر بھی گئی تو اس کی ویڈیو یا تصاویر میں نے سوشل میڈیا پر نہیں ڈالی تھیں۔ شوبز سے وابستہ افراد کو ہمیشہ مذہب سے دور سمجھا جاتا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ کبریٰ خان نے کہا کہ اعتکاف سے باہر آئی تو کچھ لوگوں نے مبارک باد دی تاہم کسی نے کہا کہ دیکھو اس نے نیل پالش لگائی ہوئی ۔جب میں عمرے پر گئی تو شوبز کی ہی ایک خاتون نے کہا کہ کیسے کیسے لوگ عمرے پر جا رہے ہیں۔ دوسرے لوگ ٹرول کریں تو پھر بھی سمجھ آتا ہے لیکن وہ خاتون خود اسی شعبے سے تعلق رکھتی ہیں اور پھر ایسی بات کہی۔ عمرے پر تو اللہ تعالیٰ بلاتے ہیں۔ اگر میں 5 وقت نماز پڑھتی ہوں تو اللہ تعالیٰ مجھے یہ توفیق دیتے ہیں۔ کبریٰ خان نے کہا کہ میں نے اب تک جو بھی کام کیا اور جتنی مجھے لوگوں سے محبت ملی یہ سب اللہ تعالی کا کرم اور اس کی مہربانی سے ہوا ہے۔
Comments are closed.