اسرائیلی جنگی کونسل رفح میں آپریشن پر متحد ہے، صہیونی وزیر کی دھمکی

تل ابیب( آن لائن) اسرائیلی وزیر اور جنگی کونسل کے رکن بینی گانٹز نے اعلان کیا ہے کہ کونسل رفح میں فوجی آپریشن شروع کرنے کے لیے متحد ہے۔ جو لوگ سوچتے ہیں کہ ہم تاخیر کر رہے ہیں وہ جلد ہی دیکھیں گے کہ ہم غزہ کی پٹی میں ہر جگہ پہنچ جائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں گانٹز نے کہا کہ اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ اسرائیلی حکومت کے رویے سے متعلق چیلنجز موجود ہیں۔گانٹز نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کے پاس ایسا کرنے کے طریقے ہیں لیکن انہوں نے یہ بھی محسوس کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس اس معاملے پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے موصول ہونے والی سابقہ یقین دہانیوں پر یقین نہیں کر رہا۔

Comments are closed.