مہاراشٹر ، بھارتی فورسز نے کارروائی میں 4نکسل باغیوں کو قتل کر دیا

ممبئی (آن لائن)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں بھارتی فورسز نے 4لوگوں کو ہلاک کر دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی کوئیک ایکشن ٹیم اور پولیس اہلکاروں نے مہاراشٹر چھتیس گڑھ ریاستوں کی سرحد کے ساتھ گڈچرولی میں ایک کارروائی کے دوران 4 افراد کو نکسل باغی قراردیتے ہوئے ہلاک کر دیا۔پولیس نے ہلاک کئے گئے افراد کو نکسل باغیوں کے لیڈرمنگی اندراویلی ایریا کمیٹی کے سکریٹری ڈی وی سی ایم ورگیش، سیر پور چنور ایریا کمیٹی کے سکریٹری ڈی وی سی ایم مگتو،، پلاٹون ممبران کرسانگ راجو، اور کدی میتا وینکٹیش قراردیا ہے۔بھارتی پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ کارروائی میں بھارتی پولیس اورفورسز کی متعد د ٹیموں بشمول پولیس کے ایک خصوصی واریونٹ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی کوئیک ایکشن ٹیم نے حصہ لیا۔

Comments are closed.