اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی
اسلام آباد ( آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینئیر وکیل اظہر صدیق کی بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی گئی۔جیل حکام نے اپنی رپورٹ مین عدالت کوبتایاکہ وکیل اظہر صدیق کی بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے ملاقات کروادی گئی تھی ، وکیل اظہر صدیق کی جیل میں ملاقات ہوجانے پر درخواست نمٹادی گئی۔جمعرات کوجسٹس ثمن رفعت امتیاز نے معروف قانون دان اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی،عدالتی طلبی پر جیل حکام نے عمل درآمد رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ،عدالت نے جیل حکام کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹادی
Comments are closed.