آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی وزیراعظم کی ملاقات ، دورہ سعودی عرب پر اعتماد میں لیا

اسلام آباد(آن لائن) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی وزیراعظم سے ملاقات ،ملاقات ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی اجلاس سے قبل ہوئی ، آرمی چیف نے وزیراعظم کو اپنے دورہ سعودی عرب پر اعتماد میں لیا ۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف او ر وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں دہشتگردی کیخلاف جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج اور قومی و داخلی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال او ر افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ اور آپریشنل امور پر بھی بات چیت اور تبادلہ خیال کیاگیا ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات میں آرمی چیف نے وزیراعظم کو اپنے دورہ سعودی عرب پر اعتماد میں لیا جبکہ وزیراعظم نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ تعلقات پر بھی اظہار اطمینان کیا

Comments are closed.