امریکہ، جنگلات میں لگی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 96 ہو گئی
واشنگٹن (آن لائن) امریکی ریاست ہوائی میں لگی آگ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 96 تک پہنچ گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رسان ادارے کے مطابق ماوئی علاقائی انتظامیہ نے جاری کردہ بیان میں گرینڈ جزیرے اور ماوئی جزیرے میں جاری جنگلاتی آگ کی تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوے بتایا کہ آگ کی لپیٹ میں آ کر 96 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔قومی سمندری طوفان مرکز این ایچ سی کے جاری کردہ بیان کے مطابق مشرقی پیسیفک کے انتہائی مغرب میں ٹراپیکل ڈپریشن بن گیا ہے جو ہوائی کے جنوب میں ٹراپیکل طوفان کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔واضح رہے کہ ماوئی جزیرے میں جنگلاتی آگ کی وجہ سے امریکہ کے صدر جو بائڈن نے علاقے کو آفت زون اعلان کیا تھا۔
Comments are closed.