جنگی جہاز بھاتی ریاست راجستھان کے علاقے میں شکتی مشقوں کے دوران گر کر تبا ہ
نئی دہلی (آن لائن)تکنیکی مسائل- بھارتی فضائیہ میں حادثات معمول بن گئے، 12مارچ کو تیجاجنگی جہاز بھاتی ریاست راجستھان کے علاقے میں جاری بھارت شکتی مشقوں کے دوران گر کر تبا ہو گیا، حادثہ تیجا (Tejas) طیارے کا انجن فیل ہونے کے باعث پیش آیا، بھارتی میڈیا کے مطابق حفاظتی لینڈنگ کے ساز و سامان کی عدم موجودگی بھی طیارہ حادثے کا باعث بنی، حال ہی میں کچھ ممامک کی جانب سے بھارت کو پرانی جہازوں کی مشینری پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے اسے اپ گریڈ (Upgrade) کرنے کا بھی کہا گیاہے، جہازکے زیادہ وزن کی وجہ سے زیادہ ایئرسپیڈ حاصل کرنا ناممکن ہے اورجہاز کے سافٹ ویئرز کے مسائل کی وجہ سے سیلف پروٹیکشن جیمر(Self Protection Jammer) کی قابلیت بھی مشکوک ہے، جہازکے ایئر فریم (Airframe) کی ساخت اوربناوٹ میں خامیوں کی وجہ سے ہائی انٹینسٹی آپریشن (High Intensity Operation)میں شمولیت میں بھی شکوک و شبہات ہیں ، جہاز میں سوفٹ ویئر کے حوالے سے مسائل کے علاوہ جدید و پین سسٹم کے انضمام میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، رپورٹ کے مطابق تیجا طیارے کی اڑان سے قبل ہی طیارے میں تکنیکی خرابیوں کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک خرابیاں بھی تھیں، جس کے باعث حادثہ پیش آیا، بھارتی فضائیہ میں تکینکی مسائل کی وجہ سے حادثات اب روز کا معمول بن گیا ہے، گزشتہ سال بھی راجستھان میں بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مشق کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا، تیجا طیارے کے تباہ ہونے کے بعد ایک بار پھر بھارتی فضائیہ کی نااہلی،جہازوں میں سافٹ ویئرز اور بناوٹ کے مسائل پوری دنیا پر عیاں ہو چکے ہیں ، تکنیکی مسائل اور حادثات کے وجہ سے کئی ممالک بھارت سے جہازوں کی برآمدات کے حوالے سے تشویش اور تذبذب کا شکار ہیں۔
Comments are closed.