نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ تین روز بعد تک اپنی کابینہ تشکیل نہ دے سکے
اسلام آباد(آن لائن)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اپنا منصب سنبھالنے کے تین روز بعد اپنی کابینہ تشکیل نہ دے سکے اور اس حوالے سے انہوں نے بدھ کو بھی مشاورت جاری رکھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران کابینہ دو مراحل میں حلف اٹھائے گی،پہلے مرحلے میں آج جمعرات کو آٹھ سے دس وزراء حلف اٹھائیں گے،ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر عارف علوی نگران کابینہ سے حلف لیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں ایک درجن کے قریب وزراء حلف اٹھا سکتے ہیں،اس حوالے سے مختلف نام میڈیا میں زیر گردش ہیں لیکن نگران وزیراعظم نے ابھی تک کسی کا نام فائنل نہیں کیا ہے وہ مسلسل تمام شراکت داروں سے مشاورت کر رہے ہیں اورجن لوگوں کو وہ اپنی کابینہ میں لینا چاہتے ہیں ان کے بارے میں نیب،ایف آئی اے سے معلومات لے رہے ہیں کہ آیا ان کے خلاف کوئی کیس تو نہیں ہے اور اس وجہ سے تاخیر ہورہی ہے۔تاہم آج جمعرات کو بعض وزراء نگران کابینہ میں شامل ہو جائیں گے
Comments are closed.