تماشا ہونے کو ہے، ماہرہ خان کی مختصر سیریز ’رضیہ‘ کا ٹیزر جاری

کراچی ( آن لائن) پاکستان شوبز کی سْپر اسٹار ماہرہ خان جلد آنے والی مختصر سیریز رضیہ میں جلوہ گر ہوں گی۔رضیہ میں ماہرہ بہت مضبوط کردار میں نظر آئیں گی۔

اداکارہ کے مداح ایک عرصے سے ماہرہ کو ٹی وی اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں جو اس سیریز کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر رضیہ کا ٹیزر جاری کیا ہے جس میں وہ بْرے سماجی رویوں کے حوالے سے کچھ سنجیدہ سوالات اْٹھاتی نظر آرہی ہیں۔ٹیزر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا ہے کہ مسئلہ گوشت نہیں مسئلہ بھوک ہے ۔ اس کیپشن سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ رضیہ میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی زیادتی اور ان کے حقوق کے بارے معاشرے کی اصلاح کی جائے گی۔

Comments are closed.