سات روزہ پولیو مہم 29 اپریل سے شروع کی جائے گی

اسلام آباد(آن لائن)انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی صدارت میں ہوا ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز ، محکمہ صحت کے نمائندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی،اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے نمائندگان نے اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انسدادِ پولیو مہم سات روز کے لئے 29 اپریل سے شروع کی جائیگی ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسلام آباد میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ ہے، جن کو پولیو ٹیم اور ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گے، پولیو ٹیم اور ہیلتھ ورکرز پبلک مقامات ،بس سٹینڈز اور دیگر جگہوں پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ،بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں اور پولیو سے محفوظ پاکستان بنائیں۔

Comments are closed.