کینیا ، ہیلی کاپٹر حادثہ آرمی چیف سمیت دس افراد ہلاک، دو زخمی ، ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان

نیروبی (آن لائن) کینیا میں ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں آرمی چیف، جنرل فرانسس اوگولا سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کے صدر ولیم روٹو کی جانب سے تصدیق کرتے اعلان کیا گیا ہے کہ فوجی کاپٹر گرنے کے واقعے میں کینیا کے ملٹری چیف جنرل فرانسس اوگولا ہلاک ہو گئے ہیں۔کینیا کے صدر نے اس حادثے کے بعد ملک میں 3 روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملٹری چیف شمال مغربی علاقے میں فوجیوں سے ملنے جا رہے تھے، دو فوجی اس حادثے میں بچ گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر مغربی پوکوٹ کاوٴنٹی سے اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی گر گیا تھا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

Comments are closed.