بانی چیئرمین کا چیف جسٹس کو خط : رواں ہفتے رد عمل سامنے آنے کا امکان
اسلام آباد(آن لائن )اڈیالہ جیل میں قید تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو سات اہم ترین نکات بارے لکھے گئے خط پرسپریم کورٹ سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آسکاہے۔رواں ہفتے خط کاجائزہ لینے اور اس پر کوئی ردعمل سامنے آنے کاامکان ہے
۔واضح رہے کہ اپنے خط میں سابق وزیراعظم نے چیف جسٹس پر زور دیا تھاکہ وہ نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو توشہ خانہ کیس میں کلین چٹ دینے کا نوٹس لیں، بہاولنگر واقعہ پر غور کریں، ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خط پر کارروائی کریں، 9 مئی کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرنے والی پٹیشن کی سماعت کریں، 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے کمشنر راولپنڈی کے بیان کے بارے میں تحقیقات کرائیں اور اس امر پر بھی غور کریں کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں کس طرح مخصوص نشستیں مختص کی گئی ہیں۔
Comments are closed.