ججزکے خط پر فل کورٹ کا معاملہ :اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز پیر کو اپنی تجاویز بھجوائی جانے کامکان

اسلام آباد(آن لائن )سلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سپریم کورٹ کی ہدایت پر ہائی کورٹ کے تمام ججز سے مانگی جانے والی تجاویز پیر کو بھجوائی جانے کا امکان ہے

، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے آفس کی جانب سے تمام ججز سے پیر تک تجاویز طلب کی گئی تھی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ویسٹ اسلام آباد سے بھی تجاویز مانگی گئی تھیں۔ججز کو سپریم کورٹ کے حکم نامہ کی کاپی بھی بھجوائی گئی ہے، ججز کی تجاویز کے بعد فل کورٹ بلانے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔ ججزکی جانب سے اپنے پہلے لکھے گئے خط کی روشنی میں معاملات کوآگے بڑھانے بارے موقف اختیارکیاجاسکتاہے جس میں عدالتی معاملات میں مداخلت کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ،اور جوڈیشل کنونشن بلانے کی تجاویزشامل ہوسکتی ہیں۔

Comments are closed.