امریکا کا اسرائیلی فوجی یونٹ پر پابندی کا فیصلہ

واشنگٹن(آن لائن)امریکا کا اسرائیل کی فوجی یونٹ پر پابندی عائد کرنے فیصلہ کیا ہے جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم نے نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج پر کسی بھی ممکنہ پابندی کو مسترد کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے اسرائیلی فوج کی ایک بٹالین کی امداد کم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ اسرائیلی فوج کی ایک بٹالین پر مقبوضہ مغربی کنارے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام ہے جس بناء پر امریکا اس یونٹ کو اپنا ہدف بنائے گا اور اس کی امداد میں کمی کرے گا۔ اس سلسلے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فوج پر کسی بھی پابندی کے ممکنہ منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہیکہ وہ اس حوالے سے اپنی پوری طاقت سے جدوجہد کریں گے۔

Comments are closed.