اقوام متحدہ کے ادارے پرحماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
جنیوا(آن لائن) اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں ملازمین پر حماس کی مدد کا الزام غلط ثابت ہوگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے 7 اکتوبر کو اپنی سرزمین پر ہونے والے حملے میں اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم اونرا کے ملازمین پر حماس کی مدد کرنے کا الزام عائد کرکے امدادی سرگرمیوں پر پابندی لگوا دی تھی۔
اسرائیلی دباو پر اونرا نے اپنے ان ملازمین کو معطل کرکے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے دو ماہ تک تحقیقات کیں جس میں ثابت ہوگیا کہ اسرائیلی الزام میں کوئی صداقت نہیں ہے۔اقوام متحدہ کی جائزہ کمیٹی کے بقول اونرا ملازمین کے اسرائیل پر 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے میں حماس کی مدد کرنے کے شواہد نہیں ملے۔اسرائیل خود بھی اپنے دعوے کے ثبوت میں کوئی ثبوت پیش نہ کرسکا۔
Comments are closed.