وفاق سے صوبے کا حق مانگ رہاہوں ، ہرحال میں پیسے لیکر رہوں گا ، علی امین پور گنڈا

پشاور (آن لائن) وزیر اعلی علی امین پور گنڈا نے کہا ہے کہ وفاق سے صوبے کا حق مانگ رہاہوں ۔ ہرحال میں پیسے لیکر رہوں گا ۔ ملک کے استحکام کیلئے بانی پی ٹی آئی شروع سے مذاکرات کے حامی ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وفاق سے اپنے صوبے کے عوام کا حق مانگ رہا ہوں ۔ وفا قی حکومت سے ہرصورت میں پیسے لے کر رہوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث کھیلوں سمیت دیگر تمام شعبے متاثر ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے تردید کرتے ہوے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے جب بھی ہوں گے سب کے سامنے ہوں گے ۔

بانی پی ٹی آئی شروع سے ملک کے استحکام کی خاطر مذاکرات کے حامی ہیں ۔ انہوں نے کہا ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں رواں سال فل انٹر نیشنل کرکٹ میچز کروائیں گے ۔ جس کے لئے ہمیں فوری فنڈز درکار ہیں ۔ انہوں نے کہا چیف الیکشن کمشنر کے خطوط سے بلیک میل نہیں ہوں گا ۔ سنی اتحاد کونسل نے الیکشن جیت لیا اب فوری مخصوص نشستیں دی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹو کی حکومت سے امن و امان خراب ہو رہا ہے ۔ انہوں نے بجلی کے بقایا جات بلوں میں ایڈجسٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ بجلی چوری میں خود واپڈہ ملوث ہے ۔

Comments are closed.