پاکستان سمیت دنیا بھرمیں پہلی بار پاکستان کے قومی جانور مارخور کا عالمی دن منایا گیا
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھرمیں پہلی بار پاکستان کے قومی جانور مارخور کا عالمی دن منایا گیا۔ مئی کے شروع میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں یہ دن منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔پاکستان اور 9دیگر ممالک نے یہ قرارداد پیش کی تھی۔ پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریجنل کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ نے کہا کہ مارخور پاکستان کا دیرینہ اثاثہ ہے،یہ ناصرف ایکو سسٹم میں اہم کردار ادا کرتا ہے بلکہ معاشی بہتری میں بھی اس کا ایک کردار ہے۔اس کی وجہ سے سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوتا ہے۔پاکستان میں اس جانور کے ناپید ہونے کے خدشے کے بعد شروع کئے گئے اقدامات کے نتیجے میں گزشتہ 10سال کے دوران اس کی تعداد ساڑھت 3ہزار سے بڑھ کر 5ہزار تک پہنچ چکی ہے
Comments are closed.