دبئی لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے، ایف بی آر اور نیب سے کرانے کی درخواست واپس لینے کی بنیادپر نمٹا دی گئی

لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے دبئی لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے، ایف بی آر اور نیب سے کرانے کی درخواست واپس لینے کی بنیادپر نمٹا دی۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اپیل واپس لینے اور پرائیوٹ کمپلینٹ دائر کرنے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ یہ کس طرح نیب کا کیس بنتا ہے؟ یہ معاملہ الیکشن کمیشن کا ہے، آپ پرائیویٹ کمپلینٹ دائر کر سکتے ہیں، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، ایف آئی اے، نیب اور دیگر متعلقہ اداروں کو دبئی لیکس کی تحقیقات کا حکم دیا جائے۔

Comments are closed.