وزیراعلی علی امین گنڈاپورکی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعلی علی امین گنڈاپورنے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ جیل ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی با نی پی ٹی آئی سے ایک گھنٹہ ملاقات جاری رہی، ملاقات میں خیبر پختونخواہ کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلی خیبر پختونخواہ کی ملاقات جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی،علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس سے متعلق بھی بانی پی ٹی آئی کو اعتماد میں لیا ۔بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو قبل از وقت بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا او ر صوبے کی عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے پر زور دیا ۔

Comments are closed.